Send Message
عزیز شرکاء السلام علیکم
الحمد للہ رب العٰلمین و الصلاۃ والسلام علیٰ رسولہ الکریم۔قال اللہ تعالیٰ فی القرآن المجید اعوذباللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم "وَ لَقَدۡ یَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّکۡرِ فَہَلۡ مِنۡ مُّدَّکِرٍ" ترجمہ: ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے، پھر کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا۔
دین اسلام کے پاسبانوں!
اسلاف کی نشانیوں کے مٹنے کے اس پر آشوب دور میں امت مسلمہ کا ہر نو جوان جو قرآن اور رسول اللہ کی سنت پر قائم ہے، وہ ایسے ہیں جیسے اپنے ہاتھ میں انگارہ پکڑنے والاشخص۔ اس فحاشی اور بے حیائی کے دور میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر وہ شخص جو اللہ اور اس کے رسولﷺ پر ایمان رکھتا ہے۔قرآن کے نور سے ہدایت حاصل کرے اور شریعت محمدی ﷺ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنے کی جدوجہد کرے۔ چنانچہ اسی مقصد کی تحصیل کے لئے"جامعۃ الطیبات، کانپور" کی جانب سے منعقد ہونے والا "رجوع الی القرآن" کے عنوان سے قرآن سوالاتی مقابلہ میں ماشاء اللہ ملک بھر کی الگ الگ ریاستوں سے کثیر تعداد میں بھائیوں اور بہنوں نے شرکت کی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کسی حد تک ہم فہم قرآن کے اس مقصد میں ضرور کامیاب ہوئے ہوں گے۔ اور یہ آپ سب کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ یہ ہماری اور آپ کی خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم لوگوں کو اس مبارک مہینے میں توفیق بخشی۔
جیسا کہ اللہ کے رسول ﷺ کا یہ ارشار ہے"مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ" ترجمہ:جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے۔
ہم نے تو بس اپنے کمزور علم و بے سرو سامانی کے ساتھ ایک چھوٹی سی کاوش کی تھی مگر آپ سبھی کے تعاون نے ہمارے حوصلوں کو کافی جلا بخش۔ اللہ ہم سب کے علم اور صلاحیتوں میں اضافہ فرمائے اور ہم سب کو قرآن اور حدیث سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
جامعۃ الطیبات آپ سبھی کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ آگے بھی آپ کے نیک مشورے اور تعاون جامعہ کو ملتے رہیں گے۔ اور آخری گزارش آپ سب سے یہ ہے کہ ذیل میں دئیے گئے فیڈ بیک فارم کے ذریعہ ہمیں اپنے تاثرات سے مطلع فرمائیں۔